ابنا: اطلاعات کے مطابق شام کے امور میں بات چیت کے لیے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ نمائندے اخضر ابراہیمی قاہرہ سے لبنان کے دارالحکومت بیروت گئے ہیں۔ وہ بحران شام کے بارے میں لبنانی حکام سے بات چیت کے لئے آج صبح قاہرہ سے بیروت گئے۔ اخضر ابراہیمی نے قاہرہ میں اسلامی تعاون تنظیم، او آئي سی، کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔اطلاعات کے مطابق اخضر ابراہیمی نے بحران شام کے سیاسی اور پرامن حل کی کوششیں جاری رہنے پر زوردیا۔واضح رہے کہ سنہ 2011 سے امریکہ، صیہونی حکومت، برطانیہ، فرانس، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ مختلف ملکوں کے دہشت گردوں نے شام کے بعض علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف استقامت کے اہم محور شام کی بشار اسد حکومت کی سرنگونی کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406585
شام کے امور میں بات چیت کے لیے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے نمائندے اخضر ابراہیمی بیروت گئے ہیں۔